Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی انڈوپاک سیریز کروانے میں رول ادا کرے : شہریار خان

آئی سی سی انڈوپاک سیریز کروانے میں رول ادا کرے : شہریار خان

لندن ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے لارڈز میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ اکیڈمی سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا نقصان ہو رہا ہے، ہوم سیریز یو اے ای میں کھیلنے پر اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، بین الاقوامی میچز نہ ہونے سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں دشواری کا سامنا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہند۔پاک سیریز کیلئے آئی سی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انڈیا کیخلاف ٹیلر کی جگہ کمنس
سینٹ جانس ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر میگل کمنس کو جنھیں ہنوز انٹرنیشنل کریئر شروع کرنا ہے، آج ہندوستان کے خلاف آنے والی ٹسٹ سیریز میں جیروم ٹیلر کی جگہ دی گئی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی اس لئے ہوئی کیونکہ ٹیلر نے دو یوم قبل طویل تر فارمٹ سے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 25 سالہ کمنس نے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 116 وکٹیں 22.56 کی اوسط سے لئے ہیں۔ وہ اس سال کے اوائل آسٹریلیا میں ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن اُس سیریز میں کوئی میچ نہیں کھیلے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹسٹ کیلئے جیسن ہولڈر زیرقیادت 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT