Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی رینکنگ میں ٹی۔20 ہندوستان کو پہلا مقام

آئی سی سی رینکنگ میں ٹی۔20 ہندوستان کو پہلا مقام

سڈنی۔31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں آج آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ٹی۔20 آئی سی سی رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرلیا۔ ہندوستان جو ٹسٹ زمرہ میں بھی پہلے مقام پر ہے سب سے کم (20) اوور کے فورمیٹ میں آج ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے مقام پر رسائی حاصل کرلیا اور اپنے 120 کے ساتھ غریب ۔۔۔۔ کی طاقتور ٹیم پر دو پوائنٹس کی سبقت حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی طرح سری لنکا کے بھی 118 ریٹنگ پوائنٹس ہیں لیکن وہ (سری لنکا) تیسرے مقام پر ہے۔ مارچ۔اپریل میں ہونے والے ورلڈ ٹی۔20 چیمپئن شپ مقابلوں سے قبل ہندوستان نے اب فورسیٹ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ہندوستان نے 2007 کے دوران جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ٹی۔20 کے پہلے ٹورنمنٹ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹی۔20 فورمیٹ میں انگلینڈ (117 پوائنٹس) چوتھے مقام ہے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ (116 ) پانچویں، جنوبی افریقہ (115) چھٹویں، پاکستان (113 ) ساتویں اور آسٹریلیا (110 ) آٹھویں، انگلستان (80 ) نویں اور اسکاٹ لینڈ (66 ) دسویں مقام پر تھے۔

TOPPOPULARRECENT