Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مرلی وجئے پر جرمانہ

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مرلی وجئے پر جرمانہ

نئی دہلی۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے کو جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلے جارہے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی میچ ریفری جیف پرو نے مرلی وجئے پر میچ کی فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ نئی دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ گرائونڈ پر ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے ساتھ چار میچس کی سیریز کا آخری ٹسٹ میچ کے تیسرے دن مرلی وجئے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہیں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.1.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ یہ دفعات ایمپائر سے ناراضگی کا اظہار اور انٹرنیشنل میچ کے دوران فیصلے کے علاوہ ساتھی کھلاڑیوں کی تائید و حمایت سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مورن مورکل کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر انہیں آئوٹ قرار دیا گیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT