Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ونڈے رینکنگ جاری،ہندوستان بدستور نمبر ون

آئی سی سی ونڈے رینکنگ جاری،ہندوستان بدستور نمبر ون

 

دبئی۔ 11مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ونڈے کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ رینکنگ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ ہندوستان پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے باوجود تیسرے نمبر پر موجود ہے، پاکستان کی چھٹی پوزیشن بھی قائم ہے۔ ہفتہ کو آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ہندوستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔انگلینڈ نے کیویز کے خلاف ونڈے سیریز جیت کر ریٹنگ پوائنٹس جنوبی آفریقہ کے برابر کر دیئے تاہم اس کے باوجود اس کا تیسرا نمبر ہے، شکست خوردہ کیوی ٹیم بھی چوتھے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT