Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی ویمنس چمپئنس شپ کا آج آغاز

آئی سی سی ویمنس چمپئنس شپ کا آج آغاز

لندن 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ کا جمعرات کو آغاز ہورہا ہے اور افتتاحی مرحلہ میں آسٹریلیا پاکستان کی میزبانی کررہا ہے۔ جبکہ انگلینڈ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان میں اُترے گا۔ آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ دراصل دونوں ممالک کے درمیان متعدد برس کھیلی جانے والی نہ صرف سیریز ہے بلکہ انگلینڈ میں 2017 ء کو منعق

لندن 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ کا جمعرات کو آغاز ہورہا ہے اور افتتاحی مرحلہ میں آسٹریلیا پاکستان کی میزبانی کررہا ہے۔ جبکہ انگلینڈ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان میں اُترے گا۔ آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ دراصل دونوں ممالک کے درمیان متعدد برس کھیلی جانے والی نہ صرف سیریز ہے بلکہ انگلینڈ میں 2017 ء کو منعقد شدنی آئی سی سی ورلڈکپ میں رسائی کے لئے منعقد ہونے والے مقابلے بھی ہیں۔ 21 اگسٹ کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا پاکستانی ٹیم کے خلاف 3 ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی جوکہ برسبین میں منعقد ہوں گے جبکہ تین مرتبہ کی چمپئن انگلینڈ ہندوستان کی تین مقابلوں کی سیریز میں میزبانی اسکار بورگ اور لارڈس کرے گا۔ اِن مقابلوں کا متعلقہ ملک کے ویب سائٹ پر راست مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ ٹورنمنٹ دراصل جنوری 2014 ء میں آئی سی سی ویمنس کمیٹی اور آئی سی سی بورڈ کی جانب سے تسلیم شدہ ایونٹ ہے جو دراصل خاتون زمرہ کی ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کو منعقد کرتے ہوئے انھیں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے جس میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ٹورنمنٹ کے نظام العمل کے مطابق ہر ٹیم اپنی دوسری مخالف ٹیم کے خلاف گھریلو اور بیرونی میدانوں پر سیریز کھیلے گی اور ہر سیریز میں تین مقابلے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز ڈھائی سال کے وقفہ کے دوران منعقد ہوتی رہے گی۔ ہر ٹیم کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ٹورنمنٹ کے وقفہ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف 21 ونڈے مقابلوں کو یقینی بنائے۔ سیریز کے دوران کھیلے جانے والے مقابلہ میں فاتح ٹیم کو دو نشانات ملیں گے اگر مقابلہ کسی وجہ سے بغیر نتیجہ کے ختم ہوا تو مقابلے میں شرکت کرنے والی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک نشان تقسیم کردیا جائے گا۔ اِس ایونٹ کے سات مرحلوں کے مقابلوں کے بعد سرفہرست چار ٹیمیں انگلینڈ میں منعقد شدنی آئی سی سی ویمنس ورلڈکپ میں ازخود رسائی کی مستحق قرار دی جائیں گی۔

جبکہ درجہ بندی میں آخری چار مقامات پر رہنے والی ٹیموں کو مذکورہ ورلڈکپ میں شرکت کے لئے کوالیفائر مقابلوں میں آخری موقع دستیاب رہے گا جوکہ آئی سی سی ویمنس ورلڈکپ کوالیفائر کے نام سے 2017 ء میں کھیلے جائیں گے۔ دریں اثناء آسٹریلیا کے کپتان میگ لانین نے اِس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم انتہائی بے صبری سے آئی سی سی ویمنس ورلڈکپ کا انتظار کررہے ہیں جس کے لئے ہمیں پاکستان کی میزبانی اور مہمان ٹیم کے خلاف بہتر مظاہرے کرنے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان چارلوٹ اڈورڈس نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت کھلاڑی آئی سی سی ویمنس چمپئن شپ کا یہ نیا نظریہ انتہائی شاندار ہے کیوں کہ اِس کے ذریعہ خاتون کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھالی راج نے کہاکہ افتتاحی چمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم بہتر مظاہرہ کے لئے پُرعزم ہے۔ خاتون زمرہ کی درجہ بندی میں بیاٹنگ شعبہ میں ہرمن پریت کور چھٹے جبکہ بولنگ شعبہ میں جوہلن گوسوامی تیسرے مقام پر فائز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT