Thursday , December 13 2018

آئی سی سی کا اسرائیل پر مقدمہ چلانے سے انکار

دی ہیگ ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی فوج کے خلاف مئی 2010ء میں غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے الزام میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی کمانڈوز کے فریڈم فلوٹیلا پر حملے میں دس ترک رضاکار جاں بحق ہوگئے تھے مگر آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران جنگی جرائم کا ارتک

دی ہیگ ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی فوج کے خلاف مئی 2010ء میں غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے الزام میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی کمانڈوز کے فریڈم فلوٹیلا پر حملے میں دس ترک رضاکار جاں بحق ہوگئے تھے مگر آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب تو ہوا اور اس کی ٹھوس وجوہ موجود ہیں لیکن اس کے باوجود آئی سی سی کی چیف پراسکیوٹر فتوح بن سودہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی ایسی تحقیقات نہیں کی جائیں گی کہ جس کے بعد جنگی جرائم کا ممکنہ مقدمہ چلایا جاسکے کیونکہ اسرائیلی کمانڈوز کا حملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت تک دستیاب معلومات کی روشنی میں یہ یقین کرنے کیلئے معقول وجہ موجود ہے کہ جہاز ماوی مرمارا پر حملے کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا تھا‘‘۔ تاہم تمام متعلقہ مواد کا بڑی احتیاط سے جائزہ لینے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ یہ تمام واقعہ اتنی مناسب اور شدید نوعیت کا نہیں ہے کہ جس سے آئی سی سی کے مزید اقدام کا جواز مل سکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT