Saturday , December 15 2018

آئی سی سی کا آئندہ ماہ اجلاس

دبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کا ایگزیکٹوبورڈ اجلاس آئندہ ماہ آئی سی سی ہیڈکوارٹرزدبئی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کریں گے۔ بگ تھری فارمولہ کی منظوری کے بعد ہونے والا یہ پہلا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنی سمت کاتعین کرے گا۔ پی سی

دبئی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کا ایگزیکٹوبورڈ اجلاس آئندہ ماہ آئی سی سی ہیڈکوارٹرزدبئی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کریں گے۔ بگ تھری فارمولہ کی منظوری کے بعد ہونے والا یہ پہلا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنی سمت کاتعین کرے گا۔ پی سی سی حکام آئی سی سی اجلاس سے قبل بگ تھری کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ وہ غیر مشروط طور پر بگ تھری کی حمایت کریں گے۔

سہواگ ایم سی سی ٹیم کے کپتان
لندن 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ناقص فارم کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والے ویریندر سہواگ اور سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق افسانوی اسپینر متیا مرلی تھرن ایم سی سی کی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ سہواگ 4 روزہ مقابلہ کیلئے جبکہ مرلی تھرن ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کیلئے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT