Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی سی سی کی صدارت، نجم سیٹھی کی تقرری جون تک موخر

آئی سی سی کی صدارت، نجم سیٹھی کی تقرری جون تک موخر

دوبئی ۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا نیا صدر مقرر کرنے پر جون کے آخر میں بارباڈوس میں ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کرے گی۔اس بات کا اعلان دبئی میں آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس کے اختتام پر کیا گیا جس میں بین الاقوامی کرکٹ کی تنظیم نے بنگلہ دیش

دوبئی ۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا نیا صدر مقرر کرنے پر جون کے آخر میں بارباڈوس میں ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کرے گی۔اس بات کا اعلان دبئی میں آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس کے اختتام پر کیا گیا جس میں بین الاقوامی کرکٹ کی تنظیم نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کو اپریل کی دو تاریخ سے موثر تصور کیا جائے گا۔مصطفی کمال کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ مصطفی کمال کی بقیہ مدت صدارت کیلئے کسی متبادل صدر کو عارضی طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مصطفی کمال نے آئی سی سی کی انتظامیہ سے عالمی کپ کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔2015 ء کے پہلے سہ ماہی اجلاس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی مقابلوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔آئی سی سی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز کو ورلڈ کپ کے مقابلے کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد دی۔ آئی سی سی کے چیئرمین نارائن سوامی سری نواسن نے اس ورلڈ کپ کو تاریخ کا مقبول ترین ورلڈ کپ قرار دیا۔آئی سی سی نے شائقین کی شمولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور ان مقابلوں کو گیارہ لاکھ لوگوں نے اسٹیڈیم میں پہنچ کر دیکھا۔

TOPPOPULARRECENT