Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی ٹی فرمس کی سکیورٹی کا جائزہ، ایرپورٹ پر سخت چوکسی

آئی ٹی فرمس کی سکیورٹی کا جائزہ، ایرپورٹ پر سخت چوکسی

حیدرآباد 23 ڈسمبر (پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے مرکز کی جانب سے سال نو کے پیش نظر ملک گیر سطح پر دہشت گرد حملے کے سلسلہ میں جاری کردہ چوکسی کی ہدایت کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجیز کمپنیوں بالخصوص امریکی ہیڈ کوارٹر کے مقامی دفاتر کی سکیورٹی کے سلسلہ میں غور و خوض کیا گیا۔ سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ پرہجوم مقامات بشمول مالس میں پولیس ٹیمیں مسلسل گشت کررہی ہیں۔ اِس کے علاوہ انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد اور اطراف و اکناف بھی سکیورٹی اقدامات احتیاطی طور پر سخت کردیئے گئے ہیں۔ عوام کو بھی باخبر کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مختلف دفاتر کی سکیورٹی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ جب اُن سے مادھاپور اور گچی باؤلی میں واقع آئی ٹی راہداری کو خاص طور پر لاحق دہشت گردی خطرات کے بارے میں پوچھا گیا تو اُنھوں نے کہاکہ یہاں ملٹی نیشنل سافٹ ویر کمپنیاں واقع ہیں جس کی وجہ زیادہ چوکسی ضروری ہے۔اُنھوں نے کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری نے سوسائٹی فار سائبرآباد سکیورٹی کونسل تشکیل دی ہے جس کے ساتھ پولیس نے آج جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے بالخصوص امریکی کمپنیوں کی سکیورٹی کے بارے میں جائزہ لیا ہے۔ سی وی آنند نے یہ بھی کہاکہ ملک گیر سطح پر چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے۔ اِس ضمن میں ہمیں بھی مطلع کیا گیا ہے۔(خواتین کے تحفظ سے متعلق خبر صفحہ 6پر)

TOPPOPULARRECENT