Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آئی پی ایس کے متبدلہ عہدیداروں نے جائزہ حاصل کرلیا

آئی پی ایس کے متبدلہ عہدیداروں نے جائزہ حاصل کرلیا

انجنی کمار نے بحیثیت سٹی پولیس کمشنر کا حصول جائزہ، ڈی جی پی مہندر ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد 12 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے کل کئے گئے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کے بعد آج سینئر عہدیداروں نے اپنے نئے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ انجنی کمار نے کمشنر پولیس حیدرآباد کی حیثیت سے آج اُن کے دفتر واقع بشیر باغ میں کارگذار کمشنر مسٹر وی وی سرینواس راؤ سے 11.30 بجے دن جائزہ حاصل کرلیا۔ 1990 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انجنی کمار نے سابق میں شہر حیدرآباد میں ساڑھے تین سال بحیثیت ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جبکہ کمشنر پولیس مقرر ہونے سے قبل گزشتہ دو سالوں سے وہ ایڈیشنل ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر تلنگانہ اسٹیٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ دلی یونیورسٹی کے طالب علم انجنی کمار نے سابق میں ڈی آئی جی، کاؤنٹر انٹلی جنس سیل، گرے ہاؤنڈس، انسپکٹر جنرل آف پولیس ورنگل رینج اور ڈی آئی جی نظام آباد رینج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اُنھوں نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر ایم مہندر ریڈی سے ملاقات کی۔ اسی طرح ایک اور سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر جیتندر گوئل نے آج ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر ایم رمیش ریڈی کمانڈر گرے ہاؤنڈس نے ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون کی حیثیت سے آج جائزہ حاصل کرلیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT