Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل میں پولارڈ کا انوکھا احتجاج

آئی پی ایل میں پولارڈ کا انوکھا احتجاج

بنگلورو ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشہور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور جارحانہ بلے باز کیرن پولارڈ نے جاریہ آئی پی ایل میں امپائرز کی جانب سے چپ رہنے کی ہدایت پر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ اتوار کو بنگلورو میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ میں مضحکہ خیز موڑ اس وقت آیا جب بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والی می

بنگلورو ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشہور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور جارحانہ بلے باز کیرن پولارڈ نے جاریہ آئی پی ایل میں امپائرز کی جانب سے چپ رہنے کی ہدایت پر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ اتوار کو بنگلورو میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ میں مضحکہ خیز موڑ اس وقت آیا جب بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم کے اوپنر اور ویسٹ انڈیز کے اپنے ہم وطن کھلاڑی کرس گیل کی سست رفتار بیٹنگ پر انھیں پولارڈ نے یاد دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم کو 210 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنا ہے اور ہر گیند کے ساتھ رن ریٹ بڑھتا جا رہا ہے۔ پولارڈ کی گیل کے ساتھ یہ گفتگو اس وقت تک جاری رہی جب تک گیل نے لاستھ ملنگا کا پورا اوور میڈن کھیلا اور پھر 24 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس واقعے کے فوراً بعد فیلڈ امپائر رچرڈ اِلنگ ورتھ نے پولارڈ کو اپنے پاس بلایا اور سمجھاتے ہوئے ایسی حرکات سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ تاہم چند اوورز بعد پولارڈ فیلڈنگ کے دوران احتجاجاً منہ پر ٹیپ لگائے ہوئے نظر آئے جس پر ناصرف گراؤنڈ میں موجود شائقین بلکہ ممبئی انڈینس کی بنچ پر موجود کھلاڑی بھی محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود دوسرے امپائر ونیت کلکرنی کے ساتھ بھی پولارڈ کا مکالمہ ہوا۔ ممبئی انڈینس نے اس میچ میں 18 رنز سے کامیابی حاصل کی جو رواں ایونٹ میں اُن کی پہلی جیت ثابت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT