Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل : کولکتہ کی بالآخر پلے آف مرحلہ میںرسائی

آئی پی ایل : کولکتہ کی بالآخر پلے آف مرحلہ میںرسائی

اہم میچ میں حیدرآباد کے خلاف 22 رنز سے جیت ۔ مین آف دی میچ یوسف پٹھان کی نصف سنچری
کولکتہ 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 22 رنوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آفس میں جگہ حاصل کرلی ہے ۔ آج کھیلے گئے میچ میں کولکتہ کیلئے مین آف دی میچ یوسف پٹھان کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اہمیت کی حامل رہی ۔ انہوں نے 34 گیندوں میں دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 52 رن بنائے تھے ۔ کولکتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پٹھان کی نصف سنچری اور منیش پانڈے کے 48 رنوں کی بدولت 171 رنز اسکور کئے تھے ۔ اوپنر اتھپا نے 25 اور کپتان گمبھیر نے 16 رن بنائے تھے ۔ مونرو 10 پر آوٹ ہوئے جبکہ جیسن ہولڈر صرف تین رن بناسکے ۔ شکیب الحسن سات رن پر آوٹ ہوئے جبکہ سوریہ کمار یادو چھ رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔ حیدرآباد کیلئے بھونیشور کمار اور دیپک ہوڈا نے دو دو وکٹس لئے تھے جبکہ سرن اور مستفیض الرحمن کو ایک ایک وکٹ ملی تھی ۔ جواب میں سن رائزرس کی شروعات اچھی ہی تھی تاہم ان فارم کپتان ڈیوڈ وارنر 18 رن پر سنیل نارائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ اوپنر شکھر دھون نے اچھی بیٹنگ کی ۔ انہوں نے 30 گیندوں میں تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے تھے تاہم کلدیپ یادو کی گیند پر مونرو نے انہیں کیچ آوٹ کیا ۔ نمن اوجھا 25 گیندوں میں صرف 15 رن بناسکے جبکہ یوراج سنگھ نے 12 گیندوں میں 19 رن بنائے ۔ اوجھا کو بھی نارائن نے آوٹ کیا ۔ اتھپا نے ان کا کیچ لیا جبکہ یوراج سنگھ کو شکیب الحسن کی گیند پر متبادل کھلاڑی ستیش نے کیچ آوٹ کیا ۔ کین ولیمسن بھی صرف سات رن بناسکے جبکہ دیپک ہوڈا دو رن

TOPPOPULARRECENT