آئی پی ایل کے دوران بین الاقوامی کرکٹ نہ کروانے کی تجویز

دبئی۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے 2020 سے آئی پی ایل کے دوران بین الاقوامی کرکٹ نہ کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔گزشتہ دنوں آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی نے نظر ثانی شیڈول کے ساتھ تمام دیگر بورڈ کو منصوبہ پیش کیا کہ وہ مئی، اپریل میں آئی پی ایل کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو باہمی سیریز سے آزاد کر دیں۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے علاوہ تمام بورڈ نے تجویز پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔یادرہے کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں آپی پی ایل کا ایک طویل ترین ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کو اپنے بورڈ سے اجازت لینی پڑتی ہے اور کئی بیرونی کھلاڑی ٹورنمنٹ کو درمیان میں اپنی ٹیم کی خدمات کے لئے ادھورا چھوڑ جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT