Thursday , January 24 2019

آئی پی ایل کے سابق سربراہ کے اثاثے ضبط

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایل کے سربراہ چیراؤ امین کے اثاثے ضبط کر لیے گئے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے فیما قوانین کے تحت پانامہ پیپرز کیس میں نامزد ملزم ، انڈین پریمئیر لیگ کے سابقہ باس چیراؤ امین کی زیر کنٹرول کمپنی سے میوچول فنڈز جن کی مالیت 10.35 کروڑ روپے ہے ضبط کر لیے ہیں۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے مطابق وائٹ فیلڈ کیمٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ جس کا انتظام امین اور ان کے اہل خانہ کے پاس ہے سے میچوول فنڈز، فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی سیکشن 37 A کے تحت ضبط کیے گئے ہیں۔ پانامہ پیپر کیس میں امین اور ان کے اہل خانہ کا نام آیا جن کے برٹش ورجینیاء جزائر میں ایک کمپنی میں منافع اور سٹیکس تھے۔

TOPPOPULARRECENT