Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل ہراج، واٹسن پہلے اور نیگی دوسرے مہنگے کھلاڑی

آئی پی ایل ہراج، واٹسن پہلے اور نیگی دوسرے مہنگے کھلاڑی

نوجوانوں آل رائونڈر نے 8.50 کروڑ روپیوں میں ہراج کے ساتھ سب کو حیرت میں ڈال دیا
بنگلور۔6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نسبتاً کم جوش و خروش کے ساتھ آج منعقدہ ہراج میں سین واٹسن 9.5 کروڑ روپئے کی بولی کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی کی حیثیت سے ابھرے اور غیر معروف آل رائونڈر پون نیگی کا 8.5 کروڑ روپئے میں ہراج ہوا۔ یوراج 7 کروڑ روپئے کی بولی کے ساتھ ہندوستان کے دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔ 34 سالہ راٹسن جو ہندوستان کے خلاف اپنے آخری ٹی۔20 مقابلے میں سنچری بناچکے تھے تین بڑی ٹیموں کے پسندیدہ کھلاڑی کی حیثیت سے بھاری بولی حاصل کی۔ بالآخر رائیل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) نے اب تک کی سب سے بھاری بولی لگاکر انہیں حاصل کرلیا۔ اس طرح واٹسن 1.39 ملین امریکی ڈالر کے پکیج کے ساتھ ہراج کے ذریعہ پہلے ملین ڈالر کھلاڑی بن گئے۔ واٹسن اور بنگلور کے بعد یووراج ہیں اگرچہ بولی کی قیمت کے معاملہ میں وہ واٹسن اور نیگی سے بہت پیچھے ہیں۔ آئی پی ایل کے لئے آج کی بولی ان کے لئے بہت ہی کم رہی جبکہ گزشتہ سال ان کا 16 کروڑ روپئے میں ہراج ہوا تھا۔ یوراج بھاری بولی پر خریدی کے معاملہ میں تیسری مرتبہ زیادہ خوش نصیب نہیں رہے۔ لیکن سن رائزرس حیدرآباد نے آخر میں بولی لگاتے ہوئے انہیں سات کروڑ (1.03 ) ملین) میں خرید لیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ماہر پیسر آشیش نہرا کو 5.50 کروڑ روپئے (810,000 امریکی ڈالرس) میں خرید لیا۔ ویسٹ انڈیز کے کم معروف بیٹسمین کارلوس براتھ وائٹ حیرت انگیز طور پر فائدہ اٹھانے والے کھلاڑی کی حیثیت سے ابھرے جنہیں دہلی ڈیر ڈیولس گزشتہ ہراج میں ان پر صرف 30 لاکھ روپئے کی بولی لگائی گئی تھی۔ بڑی بولیوں 6 پر ہراج ہونے والوں میں ہندوستانی پیسر موہن شرما بھی شامل ہیں

جنہیں پنجاب کنگس الیون نے 6.5 کروڑ روپئے کے عوض حاصل کیا۔ اس ہراج میں نیتا امبانی (ممبئی انڈینس)، پریتی زنٹا (کنگس الیون پنجاب) اور وجئے ملیا (رائل چیلنجرس بنگلور) جیسے مشہور و معروف مالکین کے علاوہ رکی پونٹنگس، اسٹیفن فلیمنگ، وی وی ایس لکشمن، ٹام موڈی، براڈ ہوج اور ڈینیل وٹوری بھی اپنی متعلقہ ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں پر بولی لگانے کے عمل میں سرگرم تھے۔ پہلے مرحلہ میں اہم کھلاڑیوں کے ہراج کے بعد جوش و خروش کا فقدان رہا جس کے نتیجہ میں کئی کھلاڑی فروخت نہیں ہوسکے۔ آسٹریلین کی ٹی۔20 ٹیم کے کپتان آردن فنچ، نیوزی لینڈ کے طوفانی بیٹسمین مارٹن گپٹل، آسٹرلیا کے سابق کپتان جراج باٹیلی، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پر کسی نے بھی بولی نہیں لگائی۔ مہیلا جئے وردھنے، مئیکل ہیسی اور برائو ہیڈن جیسے سابق کھلاڑی بھی فروخت نہ ہوپایا۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، سری لنکا کے تلک رتنے دلشان، اچھے فارہم کے حامل آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ، ڈیوڈ ہسی،ایڈم ووجس اور مناف پٹیل اپنے لئے کوئی خریدار تلاش کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تاہم بولی لگانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام غیر فروخت شدہ کھلاڑی دوبارہ بولی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے آل رائونڈر مچل مارٹن نے پونے کی ٹیم سے اچھی معاملت کی جس نے اس اہم کھلاڑی کی خریدی کے لئے 4.8 کروڑ روپئے کی بولی لگائی۔ ہندوستانی وکٹ کیپر دنیش کارتک کو گجرات لائنس نے 2.3 کروڑ روپئے کی معمولی بولی پر خرید لیا جبکہ گزشتہ سال دہلی ڈیر ڈیویلس نے انہیں 12 کروڑ روپئے کی حیرت انگیز بولی پر خریدا تھا۔ گجرات لائنس نے جنوبی افریقہ کے پیسر ڈیل اسٹائن اور ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر ڈیوائن اسمتھ کو بھی اسی قیمت (2.3 کروڑ روپئے) پر خرید لیا۔ پونے نے پیٹرسن کو 3.5 کروڑ روپئے میں خریدلیا۔ ہندوستان کے دوپیسرس پروین کمار اور عرفان پٹھان جو قومی ٹیم میں ہبتر جگہ پنانے سے محروم رہے ہیں آج انہیں اپنے خریدار مل گئے۔ پونے کی ٹیم نے پٹھان کو ایک کروڑ روپئے میں خریدا۔ گجرات نے پراوین کو 3.5 کروڑ روپئے میں خرید لیا۔ رائیل چیلنجرس بنگلور نے ہندوستانی آل رائونڈر اسٹراٹ بن کو ان کی بنیادی قیمت دو کروڑ روپئے میں خرید لیا۔ بارندر سارن کو جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا تھا سن رائزرس حیدرآباد نے 1.2 کروڑ روپئے میں خرید لیا۔

TOPPOPULARRECENT