Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / آئی پی ایل 7 کیلئے 11 ہزار کروڑ روپئے کا انشورنس

آئی پی ایل 7 کیلئے 11 ہزار کروڑ روپئے کا انشورنس

ممبئی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے انڈین پریمئر لیگ کے7ویں ایڈیشن کے لئے 11 ہزار کروڑ روپئے کا انشورنس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ کا 7 واں ایڈیشن ہندوستان کے علاوہ ابتدائی مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کو بھی محفوظ مقام کے طور پر ٹورنمنٹ کا میزبان قرار دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے

ممبئی ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے انڈین پریمئر لیگ کے7ویں ایڈیشن کے لئے 11 ہزار کروڑ روپئے کا انشورنس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ کا 7 واں ایڈیشن ہندوستان کے علاوہ ابتدائی مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کو بھی محفوظ مقام کے طور پر ٹورنمنٹ کا میزبان قرار دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کا انشورنس کور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے دگنا ہوگا۔ اس حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے

اور امید ہے کہ جلد ہی فیصلہ حتمی شکل اختیار کرلے گا۔ ۔ علاوہ ازیں معاہدے کے تحت بی سی سی آئی کو ریونیو ، دہشت گردی، خراب موسم،ہڑتال اور قدرتی آفات کی مد میں ہونے والے نقصان کیلئے انشورنس کور حاصل ہوگا۔یاد رہے ہندوستان نے عام انتخابات کے پیش نظر آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلہ کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں منعقد کئے جارہے ہیں کیونکہ وزارت داخلہ نے ملک میں عام انتخابات کے پیش نظر ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کو سیکوریٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT