Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آبرسانی بلس کی وصولی کیلئے اقدامات

آبرسانی بلس کی وصولی کیلئے اقدامات

حیدرآباد 7 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے یکم جنوری سے آبرسانی بلس کی وصولی کا ایک نیا سسٹم شروع کیا ہے۔ اس کام میں بعض ایجنسیوں کی مدد لی گئی ہے۔ واٹر بورڈ نے اس ماہ سے وصولی کے نشانہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر میں 9 لاکھ 31 ہزار واٹر کنکشن ہیں ان میں 5 لاکھ 75 ہزار صارفین واٹر بل ادا کررہے ہیں۔ باقی 3 لاکھ 56 ہزار صارفین بل ادا نہیں کررہے ہیں۔ ماہانہ وصولی 110 کروڑ روپئے کی ہے۔ اس ماہ سے 115 کروڑ روپئے وصولی کا نشانہ ہے۔ 25 ہزار صارفین کو بلس کی ادائیگی کی ترغیب دی گئی ہے۔ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر نے حال میں ان ایجنسیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جو بلس کی وصولی کریں گی۔ یہ آؤٹ سورسنگ ایجنسیاں بلس کی اجرائی کا کام ہر ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کرلیں گی اور وصولی اواخر ماہ تک کرلی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT