Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی اسکیمات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کے سی آر سے مطالبہ

آبپاشی اسکیمات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے کے سی آر سے مطالبہ

حیدرآباد۔8ستمبر ( سیاست نیوز) سابق وزیر و قومی کونسل رکن بی جے پی ڈاکٹر این جناردھن ریڈی نے ضلع محبوب نگر میں مختلف لفٹ اریگیشن اسکیمات میں متعدد بے قاعدگیوں کے پیش آنے کا الزام عائدکیا اور چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ضلع محبوب نگر کے لفٹ اریگیشن اسکیمات میں پیش آئیں متعدد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے اور تمام بے قاعدگیوں و غلطیوں کو دور کرنے کیلئے فی الفور ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر این جناردھن ریڈی نے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ کے نام موسومہ ایک مکتوب میں پیش آئیں مختلف بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان مبینہ بے قاعدگیوں میں ملوث و ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا چیف منسٹر سے پُرزور مطالبہ کیا ۔
اور کہا کہ ضلع محبوب نگر کی مختلف لفٹ اریگیشن اسکیمات بالخصوص کلواکرتی لفٹ اریگیشن اسکیم ‘نئیمپاڈو لفٹ اریگیشن اسکیم ‘ بھیما لفٹ اریگیشن اسکیم اور کوئیل ساگر لفٹ اریگیشن اسکیم میں پیش آئیںمتعدد بے قاعدگیوں سے متعلق وہ مسلسل ریاستی حکومت کو متوجہ کرتے رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان لفٹ اریگیشن اسکیمات کو پورا کرنے میں ہونے والی تاخیر سے بھی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مطلع کیا ہے ۔ لہذا مزید کسی تاخیر کئے بغیر مذکورہ لفٹ اریگیشن اسکیموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے اقدامات کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT