Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس میں ری ڈیزائننگ کے نام پر کرپشن

آبپاشی پراجکٹس میں ری ڈیزائننگ کے نام پر کرپشن

عادل آباد میں راج شیکھر ریڈی کے سنگ بنیاد والے پراجکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کانگریس قائدین کا بیان

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے آبپاشی پراجکٹس میں ری ڈیزائننگ کے نام پر ریاست کے سرکاری خزانے کو لوٹ لینے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا۔ کالیشورم سے بہتر پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ ہونے کا دعویٰ کیا۔ کانگریس کے قائدین بشمول ورکنگ پریسڈنٹ ملوبٹی وکرامارک، قائدا پوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، سکریٹری اے آئی سی سی وی ہنمنت راؤ، سابق وزراء سبیتا اندرا ریڈی، ڈی ناگیندر کے علاوہ دوسرے قائدین نے آج تمڈی ہٹی پراجکٹ ضلع عادل آباد کا معائنہ کیا جس کا 16 ڈسمبر 2008 ء کو اُس وقت کے چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اس پراجکٹ کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا تھا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے پراجکٹ سے بی آر امبیڈکر کا نام ہٹادینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ری ڈیزائننگ کے نام پر چیف منسٹر ہزاروں کروڑ روپئے عوامی دولت کو ضائع کررہے ہیں۔ خود کمیشن حاصل کرنے اور کنٹراکٹرس کو فائدہ پہونچانے کے لئے نئی نسل کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے بشمول دوسرے قائدین کو جنھوں نے کالیشورم پراجکٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس کی ستائش کی تھی انھیں تمڈی ہٹی کا دورہ کرکے سابق کانگریس حکومت کی جانب سے حاصل کردہ تمام منظوریوں کا جائزہ لینے پر زور دیا۔ کانگریس حکومت نے 38,000 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے ہزاروں کروڑ روپئے اس پراجکٹ پر خرچ کرچکی تھی۔ چیوڑلہ تک پانی پہونچانے کے لئے پراجکٹ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ حاصل کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی جس سے 14 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جانے والا تھا۔ جس کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت عوامی دولت کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے لُٹا رہی ہے۔ 38 ہزار کروڑ روپئے میں تعمیر ہونے والے پراجکٹ کو صرف ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے کے سی آر حکومت نے اس کی لاگت کو ایک لاکھ کروڑ تک پہونچادیا ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا عمرہ
حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اِس ہفتے اپنی فیملی کے دیگر ارکان کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے۔ ثانیہ حاملہ ہے اور اُن کی اکٹوبر تک ڈیلیوری کی توقع ہے۔ شعیب اور ثانیہ نے عمرہ کی غرض سے یو اے ای سے سعودی عرب کا سفر کیا۔

TOPPOPULARRECENT