Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹس کیلئے فنڈس ہریش راؤ کی مرکز سے نمائندگی

آبپاشی پراجکٹس کیلئے فنڈس ہریش راؤ کی مرکز سے نمائندگی

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے مرکزی وزیر آبرسانی اوما بھارتی سے ملاقات کی اور مشن کاکتیہ کے لئے 5 ہزار کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ نبارڈ سے حاصل ہونے والے قرض کی رقم میں بھی اضافہ کے لئے نمائندگی کی۔ اُنھوں نے تلنگانہ میں جاری مختلف آبپاشی پراجکٹس سے واقف کراتے ہوئے کہاکہ دیوادولا پراجکٹ کی تکمیل کے لئے فوری 2 ہزار کروڑ روپئے جاری کئے جائیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے اس پراجکٹ کے لئے 20 فیصد فنڈس دینے سے اتفاق کیا ہے لیکن یہ ناکافی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے بتایا کہ آبپاشی پراجکٹس کی عاجلانہ تعمیر کے لئے مرکز نے زیادہ سے زیادہ فنڈس جاری کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان پراجکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT