Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آبپاشی پراجکٹوں سے آندھرائی حکمرانوں کی ناانصافی: کے سی آر

آبپاشی پراجکٹوں سے آندھرائی حکمرانوں کی ناانصافی: کے سی آر

حیدرآباد۔22ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹوں کے ساتھ بدترین ناانصافی کی گئی کیونکہ سیما آندھرا کی حکومتوں نے مجرمانہ ذہنیت کے ساتھ اس مقصد کیلئے کئی سازشیں کی تھی ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ میں آج وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ‘ کرشنا اور گوداوری دریائی انتظامی بورڈس کے سربراہان ایس کے پنڈت اور ایم ایس اگروال کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں کہا کہ ان دونوں دریاؤں پر تعمیر شدہ تمام پراجکٹوں کا انتظام چلانے کیلئے مقررہ قواعد و ضابطوں پر عمل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT