Monday , July 23 2018
Home / دنیا / آتش فرو لاریاں کیلیفورنیا کی ہوٹل میں گھس پڑیں، 15 زخمی

آتش فرو لاریاں کیلیفورنیا کی ہوٹل میں گھس پڑیں، 15 زخمی

مونٹیرے پارک 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2 آتش فرو لاریاں جو ایک جلتے ہوئے گھر کی آگ بجھانے کے لئے لاس اینجلس کے مضافاتی علاقہ کی جانب جارہی تھیں ، ایک ہوٹل سے ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں آتش فرو عملہ کے 6 ارکان بھی شامل ہیں۔ ایک شخص جو آتش فرو عملہ میں شامل نہیں تھا، نازک حالت میں دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ یہ حادثہ ایک مصروف تجارتی علاقہ مونٹیرے پارک میں پیش آیا۔ جس میں ایک لاری نے ہوٹل کو ٹکر دے کر اُس کی کھڑکیوں اور دروازے کے شیشوں کو چکنا چور کردیا۔ اِس کی راہ داری ، کُرسیاں اور میزیں ہر طرف ملبہ کی شکل میں بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT