Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آج انٹرمیڈیٹ کے نتائج

آج انٹرمیڈیٹ کے نتائج

حیدرآباد۔ 12اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کے سری ہری کل 13 اپریل کو صبح 9 بجے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کریں گے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ڈاکٹر اے اشوک کے مطابق فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹرمیڈیٹ امتحانات 2018 (جنرل و وکیشنل) کے نتائج دفتر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نامپلی میں جاری کیے جائیں گے۔ طلبہ اور ان کے سرپرست اور عوام مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں:
https://tsbie.cgg.gov.in
www.bie.telangana.gov.in
www.exam.bie.telangana.gov.in
http://results.cgg.gov.in
http://bie.tg.nic.in
http://examresults.ts.nic.in
جونیئر کالجس کے پرنسپلس مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر انہیں فراہم کردہ آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے ذریعہ نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
http://admi.tsbie.cgg.gov.in

یکم مئی سے رائے دہندوں کے اندراج کی مہم
حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی چیف الیکشن آفیسر رجت کمار نے کہا کہ یکم مئی سے نئے رائے دہندوں کے ناموں کے اندراج کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔ جن نوجوانوں کی عمر یکم جنوری 2018ء تک 18 سال مکمل ہوچکی ہے، وہ لوگ اپنے نام نئے رائے دہندوں کی حیثیت سے درج کراسکتے ہیں۔ یہ مہم 31 مئی تک جاری رہے گی۔ گریٹر حیدرآباد کے 24 اسمبلی حلقوں کے الیکٹورل آفیسرس کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

TOPPOPULARRECENT