Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / آج ایشزسیریز کا آغاز،دونوں ٹیمیں خطاب کی دعویدار

آج ایشزسیریز کا آغاز،دونوں ٹیمیں خطاب کی دعویدار

 

پہلے ٹسٹ سے قبل آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی جارحانہ بیان بازی
انگلش کپتان روٹ اور کک ماضی کے برعکس بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم

برسبن۔22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ایشز ٹسٹ میں فتح کی جانب مہم کیلئے تیار ہیں۔ روایتی سیریز کا پہلا میچ برسبن کے گابا کرکٹ گراونڈ میں کل شروع ہو رہا ہے۔ میزبان ٹیم سیریز میں اعزاز کا دفاع کرے گی تاہم دونوں ٹیمیں اس مرتبہ سیریز کے حوالے سے کم و بیش برابر نظر آرہی ہیں تاہم آسٹریلیائی ٹیم کو ہوم گراونڈ کا جو اضافی فائدہ حاصل ہے وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی۔ سیریز سے قبل لفظی جنگ عروج پر ہے اور آسٹریلیائی اسپنر ناتھن لیون نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیریز کئی انگلش کھلاڑیوں کے کیریئر کا بھی خاتمہ کردے گی جبکہ انگلش کپتان کو قیادت سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔کرکٹ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سیریز میں کسی ٹیم کو دوسری پر کوئی ایسی برتری حاصل نہیں جس کی وجہ سے اسے پسندیدہ قرار دیا جاسکے۔ انگلش ٹیم کو اپنے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میں 5-0 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم گزشتہ18ماہ سے بیٹنگ مسائل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم اپنے ٹاپ آرڈر کی کمزوریوں کی وجہ مسائل سے دوچار ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ سال اپریل کے بعد سے اپنے10میں سے9 ٹسٹ جیت چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کی شرح کامیابی6-8 رہی۔ ناتھن لیون کا دعویٰ ہے کہ انگلش ٹیم آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ سے خوفزدہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سیریز کے نتیجے میں نہ صرف جیو روٹ کپتانی سے محروم ہوں گے بلکہ کئی انگلش کھلاڑیوں کا توکیریئر بھی اختتام کو پہنچ جائے گا۔گزشتہ دورے میں روٹ کو خارج کردیا گیا تھا اور بہتر ہوگا کہ وہ اس مرتبہ بھی ٹیم سے دور ہو جائیں۔لیون کے یہ ریمارکس اس لحاظ سے انوکھے ہیں کہ پہلی مرتبہ کسی آسٹریلیائی کھلاڑی کی جانب سے مخالف ٹیم کے ارکان کو نام لے لے کر نشانہ بنایا گیا ہے ۔دریں اثنائسابق انگلش کپتان الیسٹر کک غیرتسلی بخش فارم کے سبب مبصرین اور آسٹریلیائی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ ایشز سیریز ان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ لیکن خود کک کو اس پر زیادہ تشویش نہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ چار برس قبل آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایشز سیریز میں سابق فاسٹ بولر مچل جانسن نے انکو کافی پریشان کیا تھا لیکن اس بار جانسن کی غیرموجودگی کے باوجود کک کو گذشتہ سیریز کا ریکارڈ یاد کرا کر ان کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹسٹ کل برسبین میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم خطاب کا دفاع کرے گی۔ اس حوالے سے اسپنر ناتھن لائن نے کہا کہ اس مرتبہ ان کی ٹیم برسبین میں کچھ لوگوں کے کیریئر ختم کرائے گی۔ جس کے جواب میں کک نے انگلش کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مکمل توجہ پہلے ٹسٹ پر مرکوز رکھیں او ر ماضی میں کیا ہوا اس کو بھو ل جائیں۔کوئی شک نہیں کہ مچل جانسن نے چا ربرس قبل گابا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب وہ نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس لیے ان سے متعلق گفتگو بالکل غیر ضروری ہے۔ اب جو آگے ہونا ہے اس پر نظر رکھنی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیائی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ٹسٹ میں شمولیت کیلئے پر امید ہیں۔

TOPPOPULARRECENT