Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آج جامعہ عثمانیہ میں سالانہ میلا دالنبیؐ کانفرنس

آج جامعہ عثمانیہ میں سالانہ میلا دالنبیؐ کانفرنس

جناب عامر علی خاں اور دیگر مہمانان خصوصی ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مینارٹیز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کے زیر اہتمام حسب سابق سالانہ میلاد النبیؐ کانفرنس آئی سی ایس ایس آر ہال کتب خانہ جامعہ عثمانیہ میں 5 مارچ کو 11 بجے دن جناب عبدالقادر فیصل چشتی سابق رکن کونسل جامعہ عثمانیہ منعقد ہوگی ۔ جناب سید عمر جلیل سکریٹری اقلیتی بہبود تلنگانہ ، جناب رنجن رتن کمار ایڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس ، جناب افتخار شریف ، ڈاکٹر محمد متین الدین قادری رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پروفیسر نائیڈو اشوک پرنسپال آرٹس کالج ، ڈاکٹر کالی وینود کمار پرنسپال ، پی جی کالج لاء پروفیسر ایس اے رحمان ڈائرکٹر یونیورسٹی پریس ، پروفیسر محمد مصطفی شریف ، پروفیسر محمد عبدالمجید صدیقی ، پروفیسر عائشہ فاروقی ، پروفیسر عطیہ سلطانہ ، ڈاکٹر اشفاق چاند ، پروفیسر سید محمد تنویر الدین ، مولانا عبدالنصیر مظاہری ، جناب امتیاز حسین ، جناب محمد عفان قادری ، ڈاکٹر ایس یادگیری ، مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت اور خطاب کریں گے ۔ پروفیسر محمد انصاری صدر شعبہ لسانیات کنوینر کانفرنس کے مطابق حافظ شیخ یعقوب پاشاہ کی قرات و نعت شریف سے کانفرنس کا آغاز ہوگا ۔ محمد عبدالعلی شعبہ اسلامیات شکریہ ادا کریں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT