Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آج ٹولی مسجد کیلئے کل جماعتی احتجاجی دھرنا

آج ٹولی مسجد کیلئے کل جماعتی احتجاجی دھرنا

حیدرآباد 22 مارچ (پریس نوٹ) ٹولی مسجد کی وقف جائیداد کے تحفظ کیلئے دھرنا چوک اندرا پارک پر 23 مارچ کو صبح 10 تا ایک بجے دن دھرنا منظم کیا جارہا ہے۔ اس احتجاجی دھرنے سے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی، جناب حامد محمد خان صدر ایم پی جے، عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی، جناب مستقیم صدر مسلم رائٹس کمیٹی مغربی بنگال، سید کلیم الدین صدر تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد، جناب علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ، جناب عبدالقدوس غوری ایڈوکیٹ، جناب ثناء اللہ خان جنرل سکریٹری ٹی پی ایف، محترمہ خالدہ پروین نیشنل کنوینر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شعبہ خواتین، جناب خالد حسن جنرل سکریٹری عوامی انصاف موؤمنٹ، مقبول بن عبداللہ الہاجری، جناب الحاج سید سلیم اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لئے تمام دردمند حضرات سے گذارش ہے کہ اس دھرنے میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے لینڈ گرابرس کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT