Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آج کل ہند مشاعرہ جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

آج کل ہند مشاعرہ جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ 3 اکٹوبر بروز ہفتہ 7 بجے شام پرکاشم ہال عقب گاندھی بھون میں زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد ہوگا ۔ سید مسکین احمد بانی و محمد خلیل الرحمن کے بموجب مشاعرہ کا افتتاح محترمہ پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کریں گی جب کہ مہمان خصوصی جناب جوگو رمنا وزیر جنگلات ، محمد فرید الدین سابق وزیر ، محمد مرتضی علی فاروقی ، پروفیسر ایس اے شکور ہوں گے ۔ اعزازی مہمان محمد عثمان ملک ، غلام احمد نورانی ، محمد قمر الدین ، ایم اے معید ، شجاعت علی شجیع ہوں گے ۔ ملک کے شعراء ڈاکٹر کلیم قیصر ، عثمان مینائی ، شاہد انجم ، ساگر ترپاٹھی ، حامد بھنساولی ، نعیم فراز ، اسد الرحمن ظفر ( دوبئی ) ، اور میزبان شعرا اثر غوری ، نانک سنگھ نشتر ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، جگجیون لال آستھانہ سحر ، ریاض چنا ، راجیو دووا ، شاہد عدیلی ، تسنیم جوہر شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر کلیم قیصر گورکھپوری کریں گے ۔ حیدرآبادی تہذیب اور اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ صاف ستھرے ماحول میں مشاعروں کے انعقاد کے لیے شہرت یافتہ انجمن اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے داخلہ کی عام اجازت رکھی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT