Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آج گلبرگہ میںکرناٹک اردو اکیڈمی کی ضلعی تعلیمی کانفرنس

آج گلبرگہ میںکرناٹک اردو اکیڈمی کی ضلعی تعلیمی کانفرنس

گلبرگہ ۔13دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن کرناٹک اردو اکیڈمی جناب امجد جاوید کے بیان کے بموجب کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے آج 14دسمبر کو 10بجے دن سے ایس ایم پنڈت رنگ مندر، اسٹیشن روڈ ،گلبرگہ میں ایک روزہ ضلعی تعلیمی کانفرنس منعقدکی جائے گی۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اردو مدارس کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے اساتذہ کو جدید تعلیمی طریقوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔یہ کانفرنس تمام اساتذہ کیلئے منعقدکی جارہی ہے۔ جناب امجد نے کہاکہ 900سے زیادہ  سرکاری ، امدادی و غیر امدادی تمام پرائمری مدارس اور اور ہائی اسکولس کے اساتذہ اس کانفرنس میںشرکت کررہے ہیں ۔ کانفرنس کے دو اجلاس ہوںگے۔ ماہرین تعلیم مختلف عنوانات و موضوعات پر تحریری طور پر  اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اساتذہ تعلیمی نظام کو متاثرکرنے والے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریںگے۔ کانفرنس میں اردوزبان اوراردو مدارس کے مسائل پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اردو صرف ایک زبان ہی نہیںہے بلکہ تہذیب کو بھی پیش کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ تحریک آزادی کے دوران بھی اس زبان نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردوکی بقا ، ترقی و تریج ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل اس کانفرینس کا افتتاح کریںگے جبکہ صدر کرناٹک اردو اکیڈمی ، بنگلور جناب عزیزاللہ بیگ جلسہ کی صدارت کریں گے۔ ممتاز ادیب و شاعر و صحیفہ نگار ڈاکٹر ماجد داغی کانفرنس کی نظامت کے فرائض انجام دیںگے ۔ تمام اساتذہ اردو  اور محبان اردوسے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT