Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / آخر کار ایک ہی پارٹی کے پاس لامحدود رقم : شیوسینا

آخر کار ایک ہی پارٹی کے پاس لامحدود رقم : شیوسینا

ممبئی۔23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی پر اس کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایک ہی پارٹی کے پاس لامحدود رقم ہے اور یہ پارٹی گووا اور منی پور میں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے باوجود بھی اقتدار پر آچکی ہے۔ شیوسینا نے دعوی کیا کہ یہ رقم سینا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش میں استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ عوام میں نوٹوں کی تنسیخ کے بعد بی جے پی کی تائید کا رجحان کم ہوچکا ہے۔ تاہم ایک ہی پارٹی عروج پر ہے اور گووا منی پور میں عوام کے استرداد کے باوجود برسر اقتدار آچکی ہے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے گووا اور منی پور میں جاریہ سال مارچ میں حکومت قائم کی ہے۔ اداریہ کے بموجب عوام اس پارٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس نے پیسے کی طاقت سے ارکان اسمبلی کو خریدا ہے۔ یہی رقم شیوسینا کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے ۔ اپنی سینئر حلیف پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا نام لیے بغیر اداریہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس بات پر فخر کا اظہار کرتی ہے کہ حکومت مہاراشٹرا اس کی تائید سے شیوسینا کی دستبرداری کے باوجود مستحکم رہے گی لیکن یہ فخر لامحدود رقم کی بنا پر کیا جارہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT