Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / آدھار کو مربوط کرنے کی مہلت ، 31 مارچ تک توسیع

آدھار کو مربوط کرنے کی مہلت ، 31 مارچ تک توسیع

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مختلف خدمات اور فلاحی اسکیمات سے آدھار کو مربوط کرنے کی تاریخ میں آئندہ سال 31 مارچ تک توسیع دی ہے۔ چیف جسٹس ریدپک مصرا کی قیادت میں پانچ ججوں کی دستوری بنچ نے آدھار سے موبائیل خدمات کو مربوط کرنے سے متعلق اپنے ایک عبوری حکمنامہ میں ترمیم بھی کی اور کہاکہ موبائیل کو آدھار سے مربوط کرنے کے لئے قبل ازیں 6 فروری تک دی گئی مہلت میں بھی 31 مارچ تک توسیع ہوگی۔ اس بنچ نے جس میں جسٹس اے کے سیکری، جسٹس اے ایم کھانویلکر ، جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ اور جسٹس اشوک بھوشن بھی شامل ہیں کہاکہ نئے بینک کھاتے کھولنے کے لئے کسی درخواست گذار کو بینک میں اپنا آدھار نمبر پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم درخواست گذارکو بینک میں یہ ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ وہ آدھار نمبر کے لئے درخواست دے چکے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ اس کی دستوری بنچ بذات خود آدھار اسکیم کو ہی چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ درخواست پر 17 جنوری سے قطعی سماعت شروع کرے گی۔ اٹارنی جنرل کے لئے وینوگوپال نے عدالت عظمیٰ سے کہاکہ مختلف خدمات اور فلاحی اسکیمات سے آدھار کو مربوط کرنے کی مہلت میں آئندہ سال 31 مارچ تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT