Wednesday , December 19 2018

آدھار کو 10 مئی تک ووٹر کارڈ سے مربوط کرنے کی ہدایت

نلگنڈہ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کے کاموں کو اندرون 10 مئی صد فیصد مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ وہ آج دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ریونیو ڈیویژنل عہدیداروں، تحصیلداروں اور حلقہ الیکشن انچارج کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ اُن

نلگنڈہ 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کے کاموں کو اندرون 10 مئی صد فیصد مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ وہ آج دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ریونیو ڈیویژنل عہدیداروں، تحصیلداروں اور حلقہ الیکشن انچارج کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ اُنھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فہرست رائے دہندگان کو مقررہ مدت تک مکمل کرنا چاہئے اور کہاکہ عہدیدار سنجیدگی سے کام کرتے ہوئے وقت مقررہ پر متعلقہ کاموں میں تیزی پیدا کریں۔ ضرورت پڑنے پر زائد کمپیوٹرس حاصل کرتے ہوئے مکمل کریں۔ مقررہ مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ضلع کلکٹر نے دور دراز کے مواضعات اور منڈلوں میں فہرست کو آدھار سے مربوط کرنے کا صرف 60 تا 70 فیصد کام مکمل کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ کام کی تکمیل میں تساہلی و لاپرواہی برتنے پر سخت کارروائی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ بوتھ لیول پر کام مکمل ہونے پر فوری انچارج حلقہ الیکشن آفیسر کو ڈاٹا روانہ کریں اور کہاکہ بوتھ سطح پر داخل کردہ ڈاٹا کو آئی آر او کی جانب سے تصدیق ضروری ہے اور کہاکہ اگر حلقہ الیکشن عہدیدار ہی تساہلی برتے تو دوسرے عہدیدار کس طرح سنجیدہ کام کریں گے۔ ضلع کلکٹر نے ضلع میں واٹر گرڈ اور قومی شاہراہوں کی توسیع کیلئے حصول اراضی کے کاموں میں بھی سرعت پیدا کریں اور کہاکہ ضلع کے کوداڑ، میلا چیرو، نڈی گوڑم، حضور نگر، چیلکور،ڈ مٹ پلی منڈلوں میں غیر موسمی بارش سے متاثرہ باغات کے نقصانات کی رپورٹ فوری روانہ کرنے پر زور دیا۔ اُنھوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع 179 تالابوں پر غیر مجاز قبضوں کی برخاستگی کیلئے قابضین کو فوری نوٹس جاری کریں اور قبضوں کو برخاست کرنے کے اقدامات کرنے کے علاوہ تالابوں کی بازیابی کے اقدامات کریں۔ آئندہ موسم برسات تک تالابوں کو قابل استعمال بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر ستیہ نارائنا، پولی چیتنا پراجکٹ اسپیشل کلکٹر نرنجن، ڈی آر او روی نائیک، ڈوموا پی ڈی آر دامودھر ریڈی، سپرنٹنڈنگ انجینئر آبپاشی دھرما نائیک کے علاوہ آر ڈی اوز تحصیلداروں اور دوسرے موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT