Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / آرام نے کارکردگی کا تسلسل تباہ کر دیا : میکسویل

آرام نے کارکردگی کا تسلسل تباہ کر دیا : میکسویل

سڈنی، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین بیٹسمن گلین میکسویل نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ آئی پی ایل 7 میں 23 مئی کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں انھیں آرام دینے کے فیصلے نے انہیں دکھی کر دیا جس کے بعد وہ اپنی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکے اور کارکردگی کا تسلسل تباہ ہو کر رہ گیا۔ گالف کے کھیل سے شغف کو اپنی بگ ہٹنگ کا باعث بتانے والے کنگز الیون پنجاب کے بیٹسمن نے اس تاثر کو بھی یکسر غلط قرار دیا کہ وہ لیگ اسپنرز کے خلاف کمزوری کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسپنرز کو ہر گیند پر چھکا لگانا چاہتے ہیں، ورنہ ان کا اسپن بولرز کے خلاف اسٹرائیک ریٹ انتہائی غیر معمولی ہے۔

نڈال ہم وطن فیرر کو ہرا کر سیمی فائنل میں داخل
پیرس، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’کنگ آف کلے‘ رفائل نڈال نے اپنے ہم وطن اسپینی ڈیوڈ فیرر کو یکایک توانائی جٹا کر شکست دیتے ہوئے فرنچ اوپن کے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی جہاں اُن کا مقابلہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا۔ 4-6، 6-4، 6-0، 6-1 کی فتح کے دوران کل یہاں مقامی وقت رات 8 بجے ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ نڈال غیرمختتم میچ کے ساتھ کورٹ سے نکلیں گے جبکہ اینڈی پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی ہوچکے تھے۔ لیکن یکایک نڈال کا ردھم بدل گیا اور انھوں نے آخری 14 گیمس کے منجملہ 13 جیت کر فیرر کے خلاف اپنے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ نڈال نے فیرر کو شکست دینے کیلئے دو گھنٹے اور 34 منٹ کا وقت لیا۔ کنگ آف کلے نے اب رولینڈ گیروس میں اپنی 64 ویں جیت درج کرالی ہے۔

TOPPOPULARRECENT