Monday , December 18 2017
Home / دنیا / آرلیانس میں حملہ کی کوشش نا کام، 2گرفتار

آرلیانس میں حملہ کی کوشش نا کام، 2گرفتار

تولوس (فرانس)۔ 22 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جہادی حملہ کی ایک سازش ناکام بنادی گئی اور دو افراد کو گزشتہ ہفتہ فرانس کے علاقہ آرلیانس سے جو پیرس کے جنوب مغرب میں ہے ، گرفتار کرلیا گیا ۔ وزیر داخلہ فرانس برنارڈ کیزنیف نے کہا کہ ایک منصوبہ بنایا گیا تھا کہ سرکاری فوج کے نمائندوں کو آرلیانس کے علاقہ میں حملوں کا نشانہ بنایا جائے ۔ لیکن گزشتہ ہفتہ یہ سازش ناکام بنادی گئی۔ فرانس کے داخلی محکمہ سراغ رسانی نے 19 ڈسمبر کو دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ جس کی عمریں 20 اور  24 سال ہیں اور وہ فرانس کے شہری ہیں۔ 24 سالہ شخص کا پولیس ریکارڈ: معمولی جرائم کا ہے۔ پولیس ذرائع کے بموجب ان میں سے ایک شخص مراقش کا متوطن اور دوسرا ٹوگو کا متوطن ہے۔ مبینہ طور پر وہ شام میں ایک فرانسیسی جہادی سے ربط رکھتے تھے، تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اگر انہیں حملوں کا حکم دیا جاتا تو گرفتار شدہ افراد میں سے ایک نے اعتراف کیا کہ وہ اس پر عمل آوری کرتے ۔ فوجیوں ، ملازمین پولیس فرانس کے نمائندوں پر حملہ کرتے۔ یہ گرفتاری فرانسیسی محکمہ سراخ رسانی کا سخت محنت کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے فرانس میں 2013 ء کے بعد دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا جاتا رہا ہے۔ وزیر داخلہ فرانس نے کہا کہ 3414 کو جو مشکوک تھے ، افراد فرانس کی سرحدوں سے واپس کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ ماہ کے پیرس حملوں کے بعد ہنگامی حالات نافذ کردیئے گئے تھے۔ پیرس حملہ میں 130 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ مشکوک افراد کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ ان کے داخلہ سے نظم و نسق کے عامہ اور فوج اور پولیس کو خطرہ لاحق ہورہا تھ

TOPPOPULARRECENT