Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور منڈل پریشد اجلاس کا انعقاد

آرمور منڈل پریشد اجلاس کا انعقاد

آرمور 8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) آرمور منڈل پریشد دفتر پر جنرل باڈی اجلاس منڈل پریشد صدر نرسیا کی نگرانی میں عمل میں لایاگیا ۔ اس موقع پر مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے ایم پی ٹی سی اور سرپنچوں نے پانی کی شدید قلت کی شکایت کی اور متعلقہ عہدیداروں کی لاپرواہی پر ان سے جواب طلب کیا اور غریب عوام کے لئے راشن کارڈز پینشن کے لئے بھی تحصیلدار آرمور سے نمائندگی کی گئی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر نرسیا نے تمام عہدیداروں کو دلچسپی سے کام کرنے کی توجہ دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT