Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آرمور میں تلنگانہ یوم تاسیس کا بڑے پیمانے پر انعقاد

آرمور میں تلنگانہ یوم تاسیس کا بڑے پیمانے پر انعقاد

آرمور 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں تلنگانہ یوم تاسیس پروگرام کے تحت تمام سرکاری عمارتوں کو سجایا گیا اور یہاں تمام ہی سرکاری محکموں میں پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس طرح اس تقریب کو انتہائی اہتمام سے منایا گیا۔ اس طرح تحصیلدار دفتر پر تحصیلدار سریدھر، ڈی ایس پی آفس پر ڈی ایس پی رام ریڈی آرمور، پولیس اسٹیشن آرمور اور آرمور رورل میں سرکل انسپکٹر سیتارام، میونسپل دفتر آرمور میں میونسپل چیرمین سواتی سنگھ ببلو، منڈل پریشد دفتر آرمور میں منڈل پریشد صدر پی نرسیا اور محکمہ آبکاری دفتر پر آبکاری سی آئی کے علاوہ گرام پنچایت دفتر پرکٹ میں سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا نے پرچم کشائی انجام دی۔ اس کے علاوہ مختلف سرکاری دفاتر اور اسکولس میں پرچم کشائی پروگرام انجام دیا گیا۔ اس طرح ضلع کلکٹر دفتر پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور پہونچ کر پرچم کشائی تقریب انجام دی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر اور تمام افراد کی جدوجہد کے بعد تلنگانہ آزاد ہوا۔ اس طرح ہم یوم تاسیس منارہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کوشاں ہیں اور اس طرح شادی مبارک، کلیان لکشمی، میشن بھگیرتا، مختلف اسکیمات کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام پارہے ہیں اور بتایا کہ بہت جلد کے سی آر کی قیادت میں سنہرا تلنگانہ کا خواب پورا ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس میں تمام کا تعاون ضروری ہے۔ اس طرح پرچم کشائی تقریب کے بعد تمام دفاتر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ آبکاری سی آئی لکشمن سنگھ آرمور منڈل کے انکاپور دیہات میں واقع اولڈ ہاؤز پہونچ کر تمام ضعیف افراد کو کھانے کا انتظام کیا۔ اس یوم تاسیس پروگرام میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی، تحصیلدار آرمور سریدھر، ڈی ایس پی رام ریڈی، محمد عبدالباسط، محمود علی، ملک بابا اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT