Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / آرٹیکل 370 بی جے پی کا ایجنڈہ ، این ڈی اے کا نہیں

آرٹیکل 370 بی جے پی کا ایجنڈہ ، این ڈی اے کا نہیں

پٹنہ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے آرٹیکل 370 کا مسئلہ اُٹھانے پر پیدا شدہ تنازعہ کے دوران بی جے پی کے نائب صدر نتن گڈکری نے آج وضاحت کی کہ پارٹی کے لئے یہ مسئلہ پرانا ہے۔ اِس لئے بی جے پی کے منشور میں شامل کیا گیا۔ یہ ایجنڈہ این ڈی اے کا نہیں ہے۔ آرٹیکل 370 ہمارے ایجنڈہ کا حصہ ہے اور بی جے پی اقتدار می

پٹنہ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے آرٹیکل 370 کا مسئلہ اُٹھانے پر پیدا شدہ تنازعہ کے دوران بی جے پی کے نائب صدر نتن گڈکری نے آج وضاحت کی کہ پارٹی کے لئے یہ مسئلہ پرانا ہے۔ اِس لئے بی جے پی کے منشور میں شامل کیا گیا۔ یہ ایجنڈہ این ڈی اے کا نہیں ہے۔ آرٹیکل 370 ہمارے ایجنڈہ کا حصہ ہے اور بی جے پی اقتدار میں آئے گی تو اُس وقت ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اپنے بل پر حکومت بناتی ہے تو آرٹیکل 370 کو برخاست کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ نتن گڈکری جو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے رکن بھی ہیں کہاکہ آرٹیکل 370 پر این ڈی اے کے ایجنڈہ میں غور نہیں کیا گیا ہے۔ اِس آرٹیکل کے ذریعہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے دیگر ایجنڈوں میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر اور یکساں سیول کوڈ ہے۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور جنتادل (یو) کے دیگر قائدین نے بی جے پی منشور جاری ہوتے ہی اِن متنازعہ مسائل کی جانب توجہ دلائی اور احتجاج کیا تھا۔ اپنی پرانی حلیف پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا تھا کہ بی جے پی سے اتحاد توڑنے اِن کی پارٹی کا فیصلہ حق بجانب تھا۔ کانگریس، آر جے ڈی، سماج وادی پارٹی اور دیگر پارٹیاں اِس مسئلہ کو اُٹھاتے ہوئے بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ ایک فرقہ پرست پارٹی کے طور پر تنقیدوں کا شکار بی جے پی کے لیڈر گڈکری نے کہاکہ کانگریس، لالو پرساد یادو اور نتیش کمار سماج میں زہر گھول رہے ہیں۔ یہ لوگ مسلسل ذات پات، فرقہ پرستی سے متعلق اظہار خیال کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ یہی پارٹیاں فرقہ پرست ہیں جو سماج میں نفرت پھیلارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT