Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 7زخمی

آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 7زخمی

ادھاگامنڈلم (اوٹی)۔ 2؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک کی قدیم ترین آرڈیننس فیکٹری جو ارونگڈو میں واقع ہے جسے کور ڈائیٹ فیکٹری کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں رونما ہوئے ایک دھماکہ میں سات ورکرس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے ایک گوشہ میں دھماکو اشیاء کا اسٹاک موجود تھا۔ ڈرلنگ مشین سے نکلنے والی چنگاریوں سے دھماکو اشیاء شعلہ پوش ہوکر

ادھاگامنڈلم (اوٹی)۔ 2؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک کی قدیم ترین آرڈیننس فیکٹری جو ارونگڈو میں واقع ہے جسے کور ڈائیٹ فیکٹری کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں رونما ہوئے ایک دھماکہ میں سات ورکرس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے ایک گوشہ میں دھماکو اشیاء کا اسٹاک موجود تھا۔ ڈرلنگ مشین سے نکلنے والی چنگاریوں سے دھماکو اشیاء شعلہ پوش ہوکر زبردست دھماکہ کے ساتھ پھٹ پڑیں۔ تین زخمیوں کو کوئمبتور لے جایا گیا جب کہ مزید دو کو قریب میں واقع ویلنگٹن ملٹری ہاسپٹل میں اور مابقی کو فیکٹری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔

دفعہ 370 ‘ مرکز ۔ کشمیر تعلقات کی شہ رگ : یوسف تریگامی
سرینگر 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے دفعہ 370 کو مرکز اور جموں و کشمیر کے مابین تعلقات کی شہ رگ قرار دیا ہے اور کہا کہ اگر اس دستوری دفعہ کو کمزور کیا گیا تو پھر مرکز ۔ کشمیر کے مابین تعلقات بھی کمزور ہوجائیں گے ۔ سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تریگامی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور انڈین یونین کے مابین تعلقات میں دفعہ 370 کو شہ رگ کی حیثیت حاصل ہے ۔ اور اگر اس شہ رگ کو کمزور کیا جائے تو خود تعلقات کمزور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اس دفعہ کو حذف کرنے کے تعلق سے جو اشتعال انگیز مطالبات ہو رہے ہیں ان کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزیاں در اصل اسمبلی انتخابات سے قبل جذبات کو بھڑکانے کی سازش کا حصہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT