Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس اجلاس کا آج بھوپال میں آغاز

آر ایس ایس اجلاس کا آج بھوپال میں آغاز

 

بھوپال11جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج آر ایس ایس کے وسطی ہند کی ریاستوں کاکوآرڈینیشن اجلاس شروع ہوا، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور حکومت سے منسلک کئی بڑے لیڈران بھی شامل ہوئے ۔دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں شروع ہوئی اس میٹنگ میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر نندکمار سنگھ چوہان، تنظیم کے جنرل سکریٹری سھاس بھگت اور علاقائی پرچارک ارون جین شامل ہوئے ۔ اجلاس میں آر ایس ایس کے معاون تنظیموں کے عہدیداروں سمیت بی جے پی کے ریاستی عہدیدار اور آر ایس ایس کے وسطی ہند کی ریاستوں (بھوپال، نرمداپور، گوالیار اور چمبل ڈویژن) سے آنے والے حکومت کے کئی وزراء کی موجودگی بھی بتائی جا رہی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ اجلاس میں مندسور کے واقعہ کے بعد کسانوں سے منسلک مسائل اور کسان تحریک پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس میں وزراء کے رویے اور حکومت کے کام کاج کا بھی جائزہ لئے جانے کا امکان ہے ۔ریاست میں سنگھ پریوار کی کئی تنظیموں کے حکومت کے کام کاج کے رویہ سے خوش نہیں ہونے کی خبروں کے درمیان یہ میٹنگ بہت اہم مانی جا رہی ہے ۔ خبر لکھے جانے تک میٹنگ جاری تھی۔اس سے قبل کل آر ایس ایس کی مالوا زون کا اجلاس اندور میں اور دو دن قبل مھاکوشل زون کا کوآرڈینیشن اجلاس جبل پور میں ہوا تھا۔

 

ملیالم اداکار دلیپ کے ریستوران میں توڑ پھوڑ
کوزی کوڈ ۔ 11 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملیالم فلموں کے اداکار دلیپ کے پتھیارا میں واقع ریستوران میں کل رات کچھ لوگوں کے گروپ نے توڑ پھوڑ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کا بینر لئے بھیڑ نے ریستوران پر پتھر پھینکے اور کھڑکیوں و فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔ گذشتہ 17 فروری کو ایک مشہور اداکارہ کے اغوا کے معاملے میں دلیپ کو پولیس نے کل رات گرفتار کیا تھا۔پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT