Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کے پاس کرنسی کا کافی ذخیرہ موجود : جیٹلی

آر بی آئی کے پاس کرنسی کا کافی ذخیرہ موجود : جیٹلی

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کرنسی کی قلت سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار تھی اور 30 ڈسمبر کے بعد گشت کے لئے اس کے خزانوں میں خاطر خواہ کرنسی موجود ہے۔ جیٹلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’مکمل تیاری کی گئی تھی اور ایسا ایک دن بھی نہیں گزرا جب آر بی آئی نے بینکوں کیلئے خاطر خواہ کرنسی جاری نہیں کی۔ کرنسی کی اجرائی کی ایک مقررہ سطح تھی اور اس کی اجرائی کے لئے مکمل تیاری کی گئی تھی‘‘۔ انھوں نے کہاکہ آر بی آئی نے پیشگی طور پر اور طباعت کے ذریعہ کرنسی کا خاطر خواہ ذخیرہ رکھا تھا۔ جیٹلی نے دعویٰ کیاکہ ’’آر بی آئی کے پاس آج کرنسی کا کافی سے زائد ذخیرہ ہے جو نہ صرف 30 ڈسمبر تک بلکہ اس کے بعد بھی کافی ہوگا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT