Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو 69 سال کے ہوگئے

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو 69 سال کے ہوگئے

پٹنہ 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو آج 69 سال کے ہوگئے ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ نائب صدر راہول گاندھی ‘ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے لالو پرساد یادو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ آر جے ڈی سربراہ کے قریبی ساتھی و رکن اسمبلی بھولا پرساد یادو نے کہا کہ یوگا گرو رام دیو نے بھی فون کرتے ہوئے لالو پرساد یادو کو مبارکباد دی ہے ۔ گورنر بہار رام ناتھ کوند نے بھی پرساد سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی ۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے لالو پرساد یادو سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ قبل ازیں لالو پرساد یادو نے 69 کیلوگرام وزنی کیک افراد خاندان کی موجودگی میں کاٹا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT