Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی اے ایجنٹس کے لائسنس کی تجدید کا مطالبہ

آر ٹی اے ایجنٹس کے لائسنس کی تجدید کا مطالبہ

بودھن میں منعقدہ ریالی سے صدر یونین ادریس خان کا خطاب
بودھن 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے آر ٹی اے ایجنٹس نے جمعرات کے روز شکر نگر چوراہا پر جمع ہوکر انھیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد صدر آر ٹی اے ایجنٹس یونین بودھن جناب محمد ادریس خان کی قیادت میں شکر نگر چوراستہ سے دفتر آر ڈی او بودھن تک ریالی نکالی۔ اس موقع پر صدر یونین ادریس خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سابق میں محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ عوامی سہولت کے لئے حکومت کی جانب سے ایجنٹس کا تقرر کرتے ہوئے تعلیم یافتہ افراد کا بطور مسلمہ ایجنٹس تقرر عمل میں لایا تھا اور انھیں آر ٹی اے دفاتر میں کام کرنے کے لئے لائسنس جاری کئے گئے تھے لیکن سال 2002 ء کے دوران تمام لائسنس یافتہ ایجنٹس کو برخاست کردیا گیا جس کے باعث تقریباً 12 ہزار ایجنٹس بے روزگار ہوگئے۔ صدر یونین نے کہاکہ تلنگانہ حکومت بے روزگاری دور کرنے نت نئے اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ صدر یونین نے کہاکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ آر ٹی اے ایجنٹس کے مسائل پر بھی توجہ دیتے ہوئے ہماری پھر سے بازآبادکاری کرنے سابقہ معطل شدہ لائسنس کو بحال کردینے کی اپیل کی اور دفتر آر ڈی او کے سامنے دھرنا منظم کیا۔ بعدازاں اڈمنسٹریٹیو آفیسر دھنوال کو یادداشت حوالے کی۔ اس ریالی اور دھرنے میں جنرل سکریٹری طاہر علی، گنگادھر، رویندر، ونئے کمار، سدھاکر راؤ، بی سرینواس، محمد نعیم الدین و دیگر ایجنٹس نے بھی حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT