Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / آر کے اسٹوڈیو میں مہیب آتشزدگی، جانی نقصان نہیں

آر کے اسٹوڈیو میں مہیب آتشزدگی، جانی نقصان نہیں

ممبئی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فلمی صنعت کے لیجنڈ راج کپور کے قائم کردہ مثالی آر کے اسٹوڈیو میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے اُس کا گراؤنڈ فلور جل کر خاکستر ہوگیا۔ سب اربن چیمبور میں واقع اسٹوڈیو میں آج کے واقعہ کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ 6 فائر انجنوں اور 5 واٹر ٹینکروں کو فوری اسٹوڈیو بھیجا گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے اور تادم تحریر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آتشزدگی دوپہر 2.20 بجے پیش آئی۔ آر کے اسٹوڈیو 1948 ء میں قائم کیا گیا تھا۔ سارا علاقہ دھویں کے کثیف بادلوں کی لپیٹ میں آگیا تھا اور یوں لگا کہ وسیع و عریض اسٹوڈیو کو بھاری نقصان ہونے والا ہے، جہاں راج کپور، اُن کے بھائیوں اور اولاد نے پچھلی کئی دہائیوں میں متعدد فلمیں بنائی ہیں، جن میں آر کے بیانر تلے ’’آگ‘‘ ، ’’برسات‘‘ ، ’’آوارہ‘‘ ، ’’شری 420‘‘ ، ’’میرا نام جوکر‘‘ اور ’’رام تیری گنگا میلی‘‘ شامل ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف پی ایس راہنگ ڈالے نے کہاکہ آتش فرو عملے کو آگ پر قابو پانے میں ہنوز دقت کا سامنا ہورہا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مصروف علاقے میں ٹریفک جام ہوگیا۔

مادھون نائر کو بطور ملزم سمن
نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سابق چیرمین اسرو جی مادھون نائر اور دیگر کو انترکس ۔ دیواس معاملت سے متعلق کیس میں ملزمین کے طور پر سمن جاری کیا۔ اسپیشل جج ویریندر کمار گوئل نے مادھون نائر و دیگر ملزمین کو 23 ڈسمبر کو یہاں عدالت میں حاضری کیلئے کہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT