Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آزادی کپ،میچ ریفری رچرڈسن کی پاکستان آمد

آزادی کپ،میچ ریفری رچرڈسن کی پاکستان آمد

لاہور۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان مقابلوں کیلئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور آئی سی سی میچ ریفری رِچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے، وہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔پی سی بی نے بھی سیریز کیلئے مقامی عہدیداروں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق علیم ڈار ،شوزب رضا ،احمد شہاب اور احسن رضا امپائرنگ کریں گے۔دوسری جانب پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے، غیر ملکی کرکٹرز دبئی میں مختصر قیام کریں گے اور پیر کو پاکستان آئیں گے۔ آسٹریلیائی آل راونڈ بین کٹنگ بھی پاکستانیوں کے درمیان آنے کیلئے بے تاب نظر آئے ۔ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور اور ڈیرن سیمی دورہ پاکستان کے حوالے سے کل میڈیا سے گفتگو کریں گے جبکہ ہاشم آملہ اور گراینٹ ایلٹ اتوارکواپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ورلڈ الیون اتوار کو دبئی میں باقاعدہ ٹریننگ بھی کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT