Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آسارام کیخلاف پیشرفت کیوں نہیں ہورہی : سپریم کورٹ

آسارام کیخلاف پیشرفت کیوں نہیں ہورہی : سپریم کورٹ

نئی دہلی 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج خود ساختہ مذہبی شخصیت آسارام باپو سے متعلق ریپ کیس میں سست رفتار پیشرفت پر خفگی کا اظہار کیا اور حکومت گجرات کو اس کے بارے میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ فاضل عدالت جو قبل ازیں آسارام کی کئی ضمانت عرضیاں مسترد کرچکی اور اُن کی ایک اور درخواست کی سماعت کررہی ہے، اُس نے ریاستی حکومت پر سوال اُٹھایا کہ اِس کیس میں کیوں ابھی تک متاثرہ سے جرح کیوں نہیں کی گئی ہے۔ جسٹس ایم وی رمنا اور جسٹس امیتاؤ رائے کی بنچ نے کہاکہ اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے حالانکہ عاجلانہ ٹرائیل کیلئے پہلے بھی ہدایت دی جاچکی ہے۔ ابھی تک متاثرہ سے عدالت میں روئیداد معلوم کیوں نہیں کی گئی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا جو حکومت گجرات کی پیروی کررہے ہیں ، اُن سے کہاکہ بیانات قلمبند کرنے میں سرعت لانے کے بارے میں ہدایات اپریل میں دی گئی تھیں۔ ابھی تک پیشرفت کیوں نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT