Wednesday , December 19 2018

آسام میں آج گلوبل انوسٹرس سمٹ 16 ممالک کے مندوبین کی شرکت

گوہاٹی 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریاست آسام جہاں کل پہلی مرتبہ گلوبل انوسٹرس سمٹ کا آغاز ہورہا ہے، مسلم ممالک کے وفود کے خیرمقدم کے لئے تیار ہیں تاکہ ریاست میں مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے لئے بیرونی اور ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرسکے۔دی اڈوانٹیج آسام گلوبل انوسٹرس سمٹ 2018 کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ ابھی تک 16 ممالک کے4,500 مندوبین نے اس سمٹ میں شرکت کی توثیق کردی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم بھوٹان پہلے ہی یہاں پہونچ چکے ہیں۔

چندن گپتا کے باپ کو سکیورٹی
کاس گنج 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چندن گپتا جنھیں گزشتہ ہفتے پیش آئے فسادات کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، کے ارکان خاندان کو دھمکی کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اُنھوں نے پولیس کو بتایا کہ چند افراد کی جانب سے اُنھیں سخت ترین دھمکی دی گئی ہے۔ 22 سالہ کالج اسٹوڈنٹ چندن گپتا کے والد سشیل گپتا نے مبینہ طور پر الزام عائد کیاکہ وہ اپنے گھر کے چبوترے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ تبھی چند افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اُنھیں خطرناک نتائج کی دھمکی دی۔ اُنھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے زندگی خطرے میں ہے اس لئے ہم اپنی حفاظت کے لئے لائسنس یافتہ ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT