Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / آسام میں توگاڑیہ کے داخلہ پر امتناع، گوگوئی کی مدافعت

آسام میں توگاڑیہ کے داخلہ پر امتناع، گوگوئی کی مدافعت

گوہاٹی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے کہاکہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ جیسے افراد کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ وہ ریاست میں آگ لگادیں گے۔ اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پروین توگاڑیہ کو یہاں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ وہ ریاست کو آگ لگادیں گے۔ وہ یہاں کے مہما

گوہاٹی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے کہاکہ وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ جیسے افراد کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ وہ ریاست میں آگ لگادیں گے۔ اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پروین توگاڑیہ کو یہاں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ وہ ریاست کو آگ لگادیں گے۔ وہ یہاں کے مہمان نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ آسام کے عوام کو اِس طرح کے لیڈرس اور تنظیموں کے ارادوں کو سمجھنا چاہئے۔ گوگوئی نے کہاکہ ہم ڈیجیٹل دور سے گزر رہے ہیں۔ بی جے پی اور دائیں بازو کی جماعتیں ہر چیز کو ڈیجیٹائزیشن کی بات کرتی ہیں اور دوسری طرف وی ایچ پی اُن جوڑوں کو انعامات سے نواز رہی ہے جنھیں 6 یا 8 بچے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اقلیتی طبقات بھی اِسی روش پر چلیں گے۔ اِس کے بعد اقلیتی گروپس بھی ایسی حرکتوں پر انعامات سے نوازیں گے۔ اُنھوں نے یہ جاننا چاہا کہ اِس کا حتمی نتیجہ کیا ہوگا؟توگاڑیہ گوہاٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرنے والے تھے لیکن کمشنر پولیس نے امتناع عائد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT