Wednesday , December 19 2018

آسام میں 5.1 شدت کا زلزلہ

گوہاٹی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے کئی علاقے آج اوسط شدت کے ایک زلزلے سے دہل گئے۔ رختر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم علاقائی مرکز برائے طبقات الارض نے کہاکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شیلانگ میں واقع علاقائی مرکز کے مطابق زلزلہ کا مبدہ ضلع ناگاؤں میں علاقہ ڈھنگ سے 22 کیلو میٹر دور تھا۔ زلزلہ کا مبدہ ارض بلد 26.2 شمال اور طول بلد 92.5 ڈگری مشرق پر تھا۔

TOPPOPULARRECENT