Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آسرا کارڈس کی تقسیم میں بے قاعدگی

آسرا کارڈس کی تقسیم میں بے قاعدگی

قاضی پیٹ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بھر میں گزشتہ جامع گھریلو سروے کے بعد ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی جائے۔ چنانچہ کل ضلع ورنگل میں سارے وارڈس میں غریب و مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی گئی۔ آسرا کارڈ کی تقسیم کی اطلاع وقت پر نہ ملنے کے سبب کئی افراد کارڈس

قاضی پیٹ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بھر میں گزشتہ جامع گھریلو سروے کے بعد ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی گئی کہ مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی جائے۔ چنانچہ کل ضلع ورنگل میں سارے وارڈس میں غریب و مستحق افراد میں آسرا کارڈ کی تقسیم کی گئی۔ آسرا کارڈ کی تقسیم کی اطلاع وقت پر نہ ملنے کے سبب کئی افراد کارڈس حاصل کرنے سے محروم رہے۔ حسن پرتی منڈل میں 11 بجے دن تا شام 5 بجے شام آسرا کارڈ کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس میں کئی غریب عوام کے نام غائب پائے گئے۔ مستحق افراد کو حاصل ہونے والے کارڈ دیگر افراد میں تقسیم کرنے کے باعث مقامی عوام میں غم و غصہ کی لہر پائی گئی۔ ہنمکنڈہ، ورنگل، قاضی پیٹ کے مختلف مقامات پر آسرا کارڈس کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس میں معذورین، ضعیف افراد کی کثیر تعداد نے گھنٹوں انتظار کیا اس کے باوجود انھیں کارڈ حاصل نہیں ہوا۔ چنانچہ ضعیف افراد کے بشمول دیگر مستحقین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ آسرا کارڈس سے چند افراد کو فائدہ ہوا تو چند افراد کو نقصان ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ آسرا کارڈس کے حصول کیلئے رشوت کا بھی سہارا لیا جارہا ہے۔ جس کے سبب مستحق عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT