Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / آسٹریا میں ٹرک سے تارکین وطن کی 71 لاشیں ملنے کی توثیق، تین گرفتار

آسٹریا میں ٹرک سے تارکین وطن کی 71 لاشیں ملنے کی توثیق، تین گرفتار

ویانا ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریا میں حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ہنگری سے متصل مشرقی سرحد کے قریب ایک لاوارث ٹرک سے جو مسخ نعشیں ملی ہیں ان کی کل تعداد 71 ہے۔ یہ ٹرک ویانا جانے والی مرکزی سڑک کے کنارے پانڈارف قصبے کے قریب پایا گیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چہارشنبہ سے یہاں کھڑا تھا، لیکن اس کے بارے میں جمعرات کو علم ہوا۔ حکام نے اس ٹرک کو مزید معائنے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا اور انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں 59 مرد، آٹھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد ٹرک کی دریافت سے دو دن پہلے ہلاک ہو چکے تھے اور ان کے جسم گلنا سڑنا شروع ہو گئے تھے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرک کے ہنگری سے سرحد عبور کر کے آسٹریا میں داخلے سے قبل ہی یہ افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT