آسٹریلیائی صحافی کی مصری جیل سے رہائی

برسبین 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا کے صحافی پیٹر گریسٹ کے ارکان خاندان نے اس کی ایک مصری جیل سے رہائی کی خوشیاں منائی تاہم خوشیوں کے دوران انہوں نے یہ بات بھی فراموش نہیں کی کہ پیٹر کے دو ساتھی ہنوز قید میں ہیں اور انہیں بھی آزادی ملنی چاہئے۔ الجزیرہ انگلش ٹیلی ویژن کے ایوارڈ یافتہ صحافی کو اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور اسے 400 دن جیل میں گذارنے پڑے ۔ دریں اثناء برسبین میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے آزادصحافی کی والدلوئس نے کہا کہ وہ پیٹر کی آزادی سے بیحد خوش ہیں جس کا اظہار کرنے سے وہ قاصر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT